ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئی دہلی میں منیش سسودیا کے گھر کے باہر گیسٹ ٹیچروں کا ہنگامہ، مستقل ملازمت کا مطالبہ

نئی دہلی میں منیش سسودیا کے گھر کے باہر گیسٹ ٹیچروں کا ہنگامہ، مستقل ملازمت کا مطالبہ

Sat, 25 Dec 2021 20:43:11    S.O. News Service

نئی دہلی،25؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اپنے مطالبات کو لے کر دہلی میں گیسٹ ٹیچرس ایک بار پھر سڑکوں پر اُترگئے  ہیں۔ اس مرتبہ ناراض گیسٹ ٹیچروں  نے دہلی کے وزیر تعلیم اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی رہائش گاہ  کا گھیراؤ کرتے ہوئے زوردار ہنگامہ  کیا ہے  اور اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ اُنہیں  مستقل ملازمت  دی جائے۔

گیسٹ ٹیچرس کے مطالبہ کی حمایت میں کانگریس بھی سامنے آ گئی  اور دہلی کانگریس صدر انل کمار چودھری مظاہرین گیسٹ ٹیچرس سے ملاقات کرنے  احتجاج گاہ پر پہنچ گئے  اور مظاہرین کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف نعرے  بازی بھی کی۔

انل چودھری نے نائب وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سسودیا جی آپ نے وعدہ کیا تھا کہ دہلی کے گیسٹ ٹیچرس کو مستقل ملازمت فراہم کریں گے، لیکن ابھی تک کوئی بھی گیسٹ ٹیچر مستقل نہیں ہوا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ آج 22 ہزار گیسٹ ٹیچرس کو مستقل کرنے کا مطالبہ لے کر آیا ہوں، میں ان ٹیچرس کی حمایت میں کھڑا ہوں، ان کے مطالبات پورے کیے جائیں۔


Share: